اہل البیت (ع) نیوز ایجنسی کے مطابق پاکستان میں چھیاسٹھواں یوم آزادی روایتی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گيا۔ پاکستان کے دارالحکومت میں اس موقع پر فوج نے توپوں کی سلامی دی۔اسلام آباد میں وزیر اعظم میاں نواز شریف نے کنونشن سنٹر میں پرچم کشائي کی اور قوم سے خطاب کیا۔ اس تقریب میں اقوا متحدہ کے سیکریٹری جنرل بان کی مون نے مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کی۔ ادھر کراچی میں جشن آزادی کی تقریبات میں بعض نوجوانوں کی ہوائي فائرنگ میں اندھی گولیوں سے پچاس افراد زخمی ہوگئےہیں۔ زخمیوں میں کئي بچے بھی شامل ہیں۔
ہندوستانی صدر نے پاکستانی ہم منصب کو تہنیتی پیغام بھیجا
ہندوستان کے صدر نے کہا ہے کہ کشمير کنٹرول لائن پر تشدد کے واقعات کے باوجود ہندوستان، پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات کے لئے پرعزم ہےـ
ہندوستان کے صدر پرنب مکھرجي نے منگل کے روز پاکستان کے صدر آصف علي زرداري کو پاکستان کے يوم آزادي کي مناسبت سے بھيجے گئے تہنيتي پيغام ميں کہا کہ ميں پاکستان کے ساتھ دوستانہ تعلقات اور تعاون، علاقے ميں امن و استحکام کے قيام اور اپنے عوام کي پيشرفت و کاميابي کے تئيں حکومت ہند کے التزام پر تاکيد کے لئے اس موقعے سے فائدہ اٹھانا چاہتا ہوں ـ
ياد رہے کہ کنٹرول لائن پر فائرنگ کے واقعات ميں ہونے والي مبينہ ہلاکتوں کےبعد دونوں ملکوں کے درميان کشيدگي بڑھ گئي ہے۔
دہشتگردی کے سامنے جھکا نہیں جا سکتا
پاکستان کے چيف آف آرمي اسٹاف جنرل اشفاق پرويز کياني نے کہا ہے کہ دہشت گردي کے خلاف حکمت عملي پر دو رائے تو ہو سکتي ہے ليکن اس کے سامنے جھکا نہيں جا سکتاـ
کاکول ميں يوم پاکستان کي مناسبت سے منقعدہ تقريب سے خطاب کرتے ہوئے جنرل کياني نے کہا کہ پاکستان کو اس وقت اندروني اور بيروني محاذوں پر کئي چيلنجوں کا سامنا ہے تاہم اندروني چيلنج خاص توجہ کے مستحق ہيں ـ
جنرل کياني نے کہا کہ دہشت گردوں کے خلاف کارروائي کے معاملے ميں قومي اتفاق رائے پيدا کرکے فورا عمل شروع کرنےکي ضرورت ہےـ انہوں نے کہا کہ پاکستان کے قيام کا مقصد اسلامي فلاحي رياست کا قيام تھا جبکہ ملک کے تمام مسائل کا حل اتحاد و اتفاق ميں ہےـ انہوں نے کہا کہ بحيثيت قوم ہم نہ کبھي ناکام تھے اور نہ ہوں گےـ
اس سے قبل وزير داخلہ چودھري نثار علي خان ايک بيان ميں کہہ چکے ہيں کہ دہشت گردي کے خلاف بھرپور جنگ کريں گے-ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردي کے مقابلے کے لئے نيشنل کاونٹر ٹيررازم اتھارٹي اور کاونٹر ٹيررازم رپيڈ ايکشن فورس قائم کي جائے گي۔
........
/169